ویانا(اکرم باجوہ) پاکستانی کمیونٹی کی سماجی و سیاسی شخصیت کشمیر فریڈم فرنٹ آسٹریا کے چیئرمین پروفیسر ملک شوکت اعوان نے اداراۃالمصطفیٰ سنٹر ویانا کے سربراہ حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کی سماجی و مذہبی شخصیت سے محروم ہوگئی ۔ حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ کے انتقال پر کمیونٹی میں دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے، وہ اداراۃالمصطفیٰ سنٹر ویانا کے سربراہ تھے اور کمیونٹی میں بے حد مقبول و معروف تھے۔ ان کی محنت اور کمیونٹی کی خدمت نے انہیں ہر دلعزیز بنا دیا تھا، مختلف شعبوں میں ان کی خدمات قابلِ قدر تھیں اور وہ ہمیشہ کمیونٹی کی بھلائی کیلئے پیش پیش رہتے تھے۔ ان کی وفات پاکستانی کمیونٹی کے لیےسانحہ ہے، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،اللہ پاک کے حضور دعا کرتا ہوں کہ مرحوم کے بلند درجات فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و جمیل دے،آمین