• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچت بازاروں کی وجہ سے شہریوں کو ٹریفک دشواریوں کا سامنا ہے، کمشنر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے نے کہا ہے کہ الہ دین پارک اور ٹائم اسکوائر پر اتوار بچت بازاروں کی وجہ سے شہریوں کو ٹریفک دشواریوں کا سامنا ہے، کمشنر کراچی کی زیرصدارت اجلاس میں گراں فروشی کی روک تھام،آکشن نظام کی بہتری، ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائی ،بچت بازاروں کی وجہ سے پید اہونے والے ٹریفک مسائل کے حل، تجاوزات کے خاتمے اور شہریوں کی شکایا ت کے ازالے کے بارے میں تفصیلی جائزہ لیا گیا اور گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈائون سخت بنانے کا فیصلہ کیا گیا ، گلشن اقبال میں اتوار بچت بازارو روں کی وجہ سے پیدا ہونے والے ٹریفک مسائل کو دور کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو مسلسل نگرانی کی ہدایت کی، کمشنر نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز یقینی بنائیں کہ مقررہ قیمتوں کی فہرست آویزاں اور فہرست کے مطابق شہریوں کو اشیا دستیاب ہوں، اجلاس میں آلو پیاز اور مختلف اشیا کو آکشن میں شامل نہ کرنے کی شکایا ت کا نوٹس لیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید