• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حادثات غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ، قانون کی خلاف ورزی کا نتیجہ، ایڈیشنل آئی جی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے آل پاکستان ڈمپر ٹرک ٹرانسپورٹ اونر ایسوسیشن کے صدر حاجی لیاقت محسود کی قیادت میں 11 رکنی وفد سے ملاقات کے موقع پر کہا ہے کہ شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر شدید تشویش ہے یہ غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ اور قانون کی خلاف ورزی کا نتیجہ ہے، جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ، پولیس چیف نے سختی سے ہدایت دی کہ جن ڈرائیورز کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہو گا ان کے اور مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،شہر میں بڑی گاڑیوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر کرنے والے عناصر کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں گے اور شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والوں سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی، ڈرائیورز کو تربیت یافتہ اور ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کا پابند بنایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی عملداری کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے،انہوں نے وفد کو انکے جائز مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کروائی، علاوہ ازیں ایڈیشنل آئی جی سے ٹاول مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس پریزیڈنٹ جنید الرحمن ٰکی قیادت میں 3 رکنی وفد نے ملاقات کرکے شہر میں امن و امان کی بحالی میں پولیس چیف کی کاوشوں کو سراہا،وفد نے فارن وزیٹرز کی سیکیورٹی اور ایسوسیشن کو درپیش دیگر مسائل کے حوالے سےآگاہ کیا جنہیں پولیس چیف نے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اور باہمی تعاون کے فروغ کے لئے فوکل پرسنز کی تعیناتی پر اتفاق کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید