کراچی (اسٹاف رپورٹر )سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی غیر یقینی صورتحال کے خاتمے کے لیے سیاسی جماعتوں کو اپنامثبت عملی کردار ادا کرنا چاہیے،ملک اور قوم کسی سول نافرمانی کی تحریک کا متحمل نہیں ہو سکتے ،حکومت اور اپوزیشن کو ملک میں سیاسی استحکام پیدا کرنے کے لیے سنجیدہ،بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کو حقیقی اور عملی جامہ پہنانا چاہئے ، ملک تاریخ کی بدترین صورتحال سے گزر رہا ہے۔