کراچی(اسٹاف رپورٹر) بن قاسم ٹائون پولیس نے پاکستان اسٹیل ملز سے قیمتی لوہا و تانبہ چوری کرنے والے گروہ کے 7کارندوں کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق ملزمان کافی عرصے سے اسٹیل ملز سے قیمتی دھاتیں چوری کر رہے تھے ،گرفتار ملزمان سرور جمالی، صدام علی، غلام مصطفیٰ ، سید وقاص عرف شانی ، عرفان جمالی،صدام لاشاری اور مجنوں کریم برڑو شامل ہیں ، 2ساتھی فرار ہوگئے،ملزمان سے بجلی کے تین عدد کھمبے بھی برآمد کئے ہیں۔