• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، ایم ڈی کیٹ کا سوالنامہ جاری کرنے سے متعلق فریقین سے جواب طلب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے ایم ڈی کیٹ کے 9 امیدواروں کے سوالنامہ جاری کرنے سے متعلق درخواست پر سیکریٹری صحت، پی ایم ڈی سی، سکھر آئی بی اے سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا ، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ کے جوابات کی شیٹ فراہم کی گئی لیکن سوالنامہ فراہم نہیں کیا گیا، سوالنامہ کے بغیر سوالات کی جانچ ممکن نہیں ہے، ایم ڈی کیٹ میں غلطی یا سلیبس سے باہر کے سوالات کی موجودگی ممکن ہے، ایم ڈی کیٹ میں ماضی میں ہونے والی بے ضابطگیوں کے باعث امیدواروں کو خدشات ہیں، پنجاب، کے پی میں ایم ڈی کیٹ امیدواروں کو جوابات کی شیٹ کے ساتھ سوالنامے کی کاپی فراہم کی گئی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی سوالنامہ جاری کرنے کا حکم دیا ہے ،سوالنامہ جاری کرنے اور تصدیق تک ایم ڈی کیٹ کے حتمی نتائج جاری کرنے سے روکا جائے، عدالت نے درخواست کی سماعت تعطیلات کے ایک ہفتے بعد تک ملتوی کردی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید