• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیدنا صدیق اکبرؓ شرافت، دیانت و صداقت کا پیکر تھے، علامہ شاہ عبدالحق قادری

کراچی( اسٹاف رپورٹر)جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ سیدنا صدیق اکبؓر شرافت،دیانت و صداقت کا پیکر تھے، زندگی فروغ اسلام کی جدو جہد میں گزاری، خلیفہ اول جیسا جذبہ آج کے کسی حکمران میں نظر نہیں آتا،آپ کا طرز ِ حکمرانی رعا یا کی داد رسی کی روشن مثالیں مسلم حکمرا نو ں اور امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے ، میمن مسجد مصلح الدین گارڈن جوڑیا بازار روڈ پر صدیق اکبر کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عہد ِ صدیق تاریخ کا روشن باب، خلفائے راشدین کی عظمت و فضیلت بیان کرنا مسلمان کا شعار ہے، کانفرنس میں علامہ رئیس قادری،سید رفیق شاہ، سید مصطفیٰ میاں،مولانا عاشق سعیدی اور دیگر بھی شریک تھے،دریں اثنا جما عت اہلسنّت کے زیر اہتمام 22جما دی الثانی یوم ِسیدنا صدیق اکبر عقیدت کیساتھ منایا جا ئے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید