• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں مختلف مذاہب کے لوگ ہم آہنگی کے ساتھ رہتے ہیں، شام سندر آڈوانی، کرسمس تقریب میں شرکت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پارلیمانی سیکریٹری برائے محکمہ ٹرانسپورٹ، ماس ٹرانزٹ، ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول حکومت سندھ ڈاکٹر شام سندر کے آڈوانی نے ڈپٹی اسپیکر انتھونی نوید کی میزبانی میں کرسمس کی تقریب میں شرکت کی، ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ ایک ایسا ملک رہا ہے جہاں مختلف مذاہب کے لوگ ہم آہنگی کے ساتھ رہتے ہیں، عید، دیوالی اور کرسمس جیسی تقریبات مختلف مذاہب کے لوگوں کے لیے خوشی اور اتحاد کا باعث بنتی ہیں ،انہوں نے کرسمس کے موقع پر مسیحی کمیونٹی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید