کراچی (اسٹاف رپورٹر)ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے چیئرمین سہراب گوٹھ ٹاؤن لالہ عبدالرحیم نے سہراب گوٹھ کے مختلف علاقوں کادورہ کرکے یوسی 3 اور یوسی 4 میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا،اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہاکہ ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ سہراب گوٹھ ٹائون کو گیس پانی بجلی اور تعلیمی سہولتوں کی فراہمی میرا مشن ہے، مرحلہ وار سہراب گوٹھ ٹاؤن کو ماڈل ٹاؤن بنانے کیلئے دن رات کام کررہے ہیں ،میرے ساتھ وہ چلے جو سہراب گوٹھ ٹائون کے عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کاجذبہ رکھتاہو۔