کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے منافع دینے کا لالچ دیکر ایک کروڑ روپے فراڈ کے مقدمے میں ملزم محمد فہیم خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی جس پر ملزم کمرہ عدالت سے فرار ہوگیا،پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔پولیس کے مطابق 2019 میں پراپرٹی ایجنٹ ملزم فہیم خان نے مدعی زاہد کمال سے ایک کروڑ روپے کا فراڈ کیا تھا ۔