• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی کرکٹ ٹیم اور احمد شاہ پینل کو مبارکباد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی کرکٹ ٹیم اور احمد شاہ پینل کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سےجنوبی افریکا کو شکست دینے پر مبارکباد دی اور کہا کہ کھلاڑیوں نے اچھا کھیل کھیلا اور دیکھنے والوں کو لطف اندوز کیا۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی آرٹس کونسل کے انتخابات میں احمد شاہ پینل کی کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ نو منتخب صدر احمد شاہ، نائب صدر منور سعید، سیکرٹری اعجاز فاروقی، جوائنٹ سیکرٹری نورالہدیٰ شاہ اور قدسیہ اکبر کو کامیابی مبارک ہو۔ وزیراعلیٰ سند ھ نےگورننگ باڈی کے امیدوار وںہما میر ، قیصر سجاد، اقبال لطیف ، عنبریں حسیب ، غازی صلاح الدین ، ساجد حسن ، ڈاکٹر ایوب شیخ ، اخلاق احمد ، امجد حسین شاہ ، عبداللّٰہ سلطان ، فرخ تنویر اور امجد سراج میمن کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے امید کی کہ ہمیشہ کی طرح کراچی آرٹس کونسل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتا رہے گا ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید