کراچی کے مقامی مال میں کھیل اور شوبز کے ستاروں سے سجی ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مشہور گھڑیوں اور ہنرمندی کے خوبصورت امتزاج کی پذیرائی کی گئی۔
تقریب میں معروف شخصیات، بشمول کھلاڑیوں اور شوبز ستاروں نے شرکت کی، شعبہ کھیل سے کرکٹ کے لیجنڈز جاوید میانداد، معین خان، ظہیر عباس، اور سلیم یوسف کے ساتھ ہاکی کے مشہور کھلاڑیوں اصلاح الدین صدیقی، حسن سردار اور سمیع اللّٰہ خان نے شرکت کی۔
اس سے کھیلوں کے اعلیٰ ترین معیار کے ساتھ اومیگا کے دیرینہ تعلق کی عکاسی ہوئی۔
پاکستان کی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی مشہور شخصیات بہروز سبزواری، نعمان اعجاز، بشریٰ انصاری، روبینہ اشرف، شبیر جان، ندیم بیگ، اور جاوید شیخ نے بھی تقریب کو چار چاند لگائے۔
کراچی کی معروف سماجی شخصیات نے بھی اپنی شرکت سے تقریب کی رونق میں اضافہ کیا، جس سے یہ تقریب شہر کے سوشل کیلنڈر کا ایک اہم حصہ بن گئی۔