کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینئر سول جج شرقی نے ماڈل کالونی میں کرنٹ لگنے سے نو سالہ اذہان کی ہلاکت کے کیس میں کے الیکٹرک کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ منظورکرلیا اور کے الیکٹرک کو لواحقین کو 48لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا،عدالت نے کے الیکٹرک حکام کے خلاف ڈگری جاری کردی۔