کراچی ( اسٹاف رپورٹر)مسیحی برداری اپنا مذہبی تہوار کرسمس عقیدت و احترام کے ساتھ آج منائے گی ، آغاز منگل اور بدھ کی درمیانی شب چرچز میں دعائیہ تقریب سے کیا ، چرچز ، مسیحی افراد کے گھروں اور محلوں میں خصوصی طور پر کرسمس ٹری اور ڈیوڈ اسٹارز آویزاں کئے گئے ہیں، چرچز اور گزر گاہوں کو برقی قمقموں سے بھی سجایا گیاہے، دعائیہ تقریبات سینٹ پیٹرک،ہولی ٹینٹی میں ہوئیں ، ٹرینٹی چرچ میں غیر ملکی سفارتی عملے نے بھی شرکت کی۔