کراچی (پ ر)حضرت فاطمہ زہراؑ کی سیرت و کردار امت مسلمہ اور مسلم خواتین کیلئے مشعل راہ ہے ،کیونکہ خاتون جنت رسول اکرمﷺ کی چہیتی بیٹی اور ایسی مجاہدہ تھیں جنہوں نے ہر محاذ پر دین اسلام کی خدمت کی ،آج بھی آپ کا کردار ہم سب کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے ، ان خیالات کا اظہار علامہ صادق عباس عابدی نے غلام عباس بادامی اور مولانا صادق جعفری نے تقریبات سے خطاب میں کیا ۔