جو چاہتے ہیں فریقین اپنی اپنی جگہ
بھلا وہ بات کہاں اے شعور ممکن ہے
مذاکرات سے حاصل تو خیر کیا ہو گا
کچھ اور وقت گزاری ضرور ممکن ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ممکنہ طور پر آج رات نشانہ بنانے کا اشارہ دے دیا۔
چوری شدہ گیس سے بڑے جنریٹرز چلا کر 300 گھروں اور 100 دکانوں کو بجلی بیچی جارہی تھی۔ چھتوں پر رکھی بڑی تھیلیوں میں بھری گیس کسی بم کی طرح پھٹ کر تباہی پھیلا سکتی تھی۔
امریکا نے اطالوی سرزمین سے فوجیوں کے انخلا سے متعلق باضابطہ آگاہ نہیں کیا: جارجیا میلونی
کولکتہ میں احتجاج کے دوران سابق وزیراعلیٰ مغربی بنگال ممتا بینرجی نے مبینہ طور پر اپنی ہی جماعت ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی )کے کارکن کو تھپڑ مار دیا۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 47 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 78 ڈالر فی اونس ہے۔
بحیرہ عرب میں گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے نجی کمپنی کے کارگو طیارے کا ملبہ اورماڑہ کے ساحل سے 53 نوٹیکل میل جنوب سے مل گیا ہے۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ دشمن ایجنسیوں کی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی، مسلح افواج، قوم کی حمایت کے ساتھ، ان پراکسی عناصر کے ٹھکانوں کا خاتمہ یقینی بنائے گی۔
منیش پال اپنی والدہ کے بہت قریب تھے اور اکثر سوشل میڈیا پر ان کے ساتھ اپنی یادگار تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے تھے۔ 2022 میں والدہ کی سالگرہ پر انہوں نے جذباتی پیغام میں لکھا تھا، "مجھے بے فکر اور خوش مزاج رہنا سکھانے کا شکریہ۔"
پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کے بحری اور فضائی اثاثے سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔
اپنے بیان میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین کے بعض علاقوں میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے دکھ اور افسوس ہوا۔
اداکارہ سودیپا چٹرجی نے راجیش شرما کے اہلخانہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے ان کی بگڑتی ہوئی صحت کی تصدیق کی ۔
چونگ چھنگ ایسٹ نامی اس اسٹیشن کو رقبے کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے ریلوے اسٹیشن کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔
وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی نے اپنے فیصلے میں کہا کہ خوش اخلاقی رضا مندی نہیں، کام کی جگہ پر ہراسانی اور انتقامی رویہ ناقابلِ برداشت ہے، شکایت گزار خاتون نے بتایا کہ مختلف عہدوں پر فائز افراد نے اس کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو ممکنہ طور پر آج رات نشانہ بناسکتے ہیں، تہران سے معاہدے میں بہت مشکلات رہیں۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق سیاسی جماعتیں آڈٹ شدہ گوشوارے چارٹرڈ اکاؤنٹٹ کے ذریعے جمع کروائیں۔
سیشن جج جنوبی نے جھگڑے کے دوران ایف بی آر انسپکٹر شاہ میر لاشاری کے زخمی ہونے کے مقدمے میں ملزم آغا شہیر کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔