اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) سی ڈی اے نے میٹرو بس سروس کیلئے زیرو پوائنٹ پر بس ڈپو کی تعمیر کا ٹھیکہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بڈز کی ٹیکنکل ایو یلو ایشن کے بعداب فنا نشل بڈز اوپن کی گئی ہیں ۔ تین تعمیراتی کمپنیوں نے بولی میں حصہ لیا ۔ سب سے کم بولی ایک ارب 51کروڑ سترہ لاکھ روپے آئی ہے جسے کام ایوارڈ کیا جا ئے گا۔ یہ آفر میسرز آئیکان، ہائی رائز جوائنٹ وینچر نے دی ہے۔میسرز حسنات برادرز کنسٹرکشن کمپنی نے ایک ارب 56کروڑ اور عمر حیات کنسٹرکشن کمپنی نے ایک ارب 72کروڑ روپے کی بولی دی ۔ بس ڈپو ایک سو کنال پر تعمیر کیا جا ئے گا۔ پراجیکٹ چھ ماہ میں مکمل کیا جا ئے گا۔ بس ڈپو میں ایک سو بسوں کیلئے پارکنگ ایریا تعمیر کیا جا ئے گا۔ سروس ایریا بنا یا جا ئے گا۔ ڈیٹا سنٹر تعمیر کیا جا ئے گا۔ مینٹی ننس ورکشاپ بنا ئی جا ئے گی۔ بیس چارجنگ اسٹیشن تعمیر کئے جا ئیں گے جہاں الیکٹرک بسیں چارج کی جا ئیں گی۔