راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، ایس پی پوٹھوہار نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے،ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ مارک کردہ درخواستوں پر دیئے گئے ٹائم فریم کے اندر قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔