• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارسل لانے میں تاخیر پر خواتین پولیس اہلکاروں کا بائیک رائیڈر پر تشدد، دو معطل

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)وفاقی دارالحکومت کےعلاقہ بلیو ایریا میں پارسل لانے میں تاخیر پر خواتین پولیس اہلکاروں نے بائیک رائیڈر پر تھپڑوں کی بارش کردی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے 2خواتین پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے سینئر افسر کی زیر نگرانی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ۔ خواتین اہلکاروں کے تشدد سے بائیک رائیڈرزخمی ہو گیا۔بائیک رائیڈر اعجاز کا کہنا تھا کہ میں پارسل لے کر آیا تھا اور میرا فون بند ہو گیا، مجھے خواتین پولیس اہلکاروں نے پہلے گالیاں دیں اور پھر مجھ پر تشدد کیا۔
اسلام آباد سے مزید