• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظفر بختاوری و احسن بختاوری کی آذربائیجان کے سفیر سے ملاقات، طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد(جنگ نیوز )آذربائیجان کے طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری اور چیئرمین کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ ،سابق صدر آئی سی سی آئی احسن ظفر بختاوری نے اسلام آباد میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف سے ملاقات کی۔ یہ حادثہ قازقستان کے شہر اکٹو کے قریب پیش آیا، جس میں 38 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہوئے۔ ملاقات میں ظفر بختاوری اور احسن ظفر بختاوری نے آئی سی سی آئی کے ایگزیکٹوکمیٹی کے ممبر راجہ نوید اختر ستی،شاہ فیصل ،فاطمہ حسن کے ہمراہ حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا پیغام دیا۔
اسلام آباد سے مزید