• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلفائے راشدین کے ایام شہادت، وفات پر عام تعطیل کی جائے،سنی علماء کونسل

راولپنڈی، اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے، خصوصی نامہ نگار)22جمادی الثانی یوم وصال سیدنا ابوبکر صدیق اور خلفائے راشدین کے ایام ہائے شہادت و وفات پر عام تعطیل کی جائے۔ سنی علماء کونسل راولپنڈی کے زیرِ اہتمام راجہ بازارتا لیاقت باغ سے مدح صحابہ مطالباتی جلوس نکالا گیااور مطالبہ کیا گیا کہ پارہ چنار کے عوام پر کئی مہینوں سے جاری ظلم بند کیا جائے۔ رہنمائوں نے کہا کہ حضرت سیدنا ابوبکر صدیق کی زندگی مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے ۔ دریں اثناءکھنہ پل راولپنڈی میں سیرتِ خاتم المعصومین کانفرنس بھی ہوئی ۔ مہمان خصوصی قائد اہلسنت علامہ مولانا محمد احمد لدھیانوی نےخطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حضرت سیدنا ابوبکر صدیق کے یوم وفات پرپورے ملک میں عام تعطیل کی جائے اور اس دن کو سرکاری سطح پر منایا جائے۔ کانفرنس سے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عبد الخالق رحمانی، علامہ عبد الجبار حیدری، مفتی تنویر عالم فاروقی ، مولانا انس اعظم، مولانا عثمان عثمانی، مولانا بلال عمر، مولانا عبدالحمن معاویہ و دیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیا۔ دریں اثناء سنی علماء کونسل کے زیر اہتمام یوم  سیدنا ابوبکر صدیق پر سرکاری سطح پر عام تعطیل نہ کرنے پر جامع مسجد رحمانی آبپارہ اسلام آباد سے بھی  مدح صحابہ مطالباتی جلوس نکالا گیا۔
اسلام آباد سے مزید