اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)شیعہ علماء کونسل پاکستان نے ضلع کرم کی مظلوم عوام پر راستوں کی بندش کے نتیجے میں ادویات اور دیگر ضروریات زندگی کی رسد بند کرنے کے خلاف پہلے مرحلے میں 27 دسمبر 2024کو بعد از نماز جمعہ ملک گیر بھرپور احتجاج کی کال دی ہے اورپیغام دیا ہے کہ اگر فوری طور پر ضلع کرم کے ملک کے دیگر حصوں سے منقطع راستے نہ کھولے گئے اور راہداری پر عوام کے تحفظ کو یقینی نہ بنایا گیا تو آئندہ مراحل میں ملک بھر میں احتجاج کو مستقل کیا جا سکتا ہے۔