• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، کار چوک میں کار سوار کی ٹکر سے ٹریفک وارڈن شدید زخمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ کار چوک میں کار سوار کی ٹکر سے ٹریفک وارڈن تصور حیات شدید زخمی ہوگیا،ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک وارڈن نے کالے شیشے والی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو گاڑی کا ڈرائیور اپنی گاڑی روکنے کی بجائے ٹریفک وارڈن کو ٹکر مار کر موقع سے فرار ہو گیا،واقعہ کی اطلاع ملنے پر سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی اور چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری اور زخمی ٹریفک وارڈن کو فی الفور ہسپتال منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے۔
اسلام آباد سے مزید