راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )راولپنڈی پولیس نے 3ملزموں کو گرفتار کرکے چرس اور شراب برآمد کرلی ،تھانہ رتہ امرال پولیس نے ملزم وقار کو گرفتارکرلیا، ملزم سے ایک کلو440 گرام چرس برآمد ہوئی،گوجر خان پولیس نے ملزم قیصر کو گرفتار کرکے ملزم سے 10لیٹر شراب برآمد کی، سول لائنزپولیس نے ملزم وسیم کو گرفتار کرکے ملزم سے 5لیٹر شراب برآمد کی،تینوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدما ت درج کرلیے گئے۔