لاہور(کرائم رپورٹر)راوی روڈ میں دانیال سے 1لاکھ 75ہزار روپے اور موبائل فون ،نصیر آباد میں کاشف سے 1 لاکھ 65 ہزار اور موبائل فون،سول لائنز میں شجاع سے 1 لاکھ 60 ہزار موبائل فون اور دیگر سامان ،ڈیفنس میں تیمور سے1 لاکھ 55 ہزار اور موبائل فون،نوانکوٹ میں جنید سے 1لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون،گڑھی شاہو میں سعید سے 1 لاکھ 40 ہزار موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔مانگامنڈی اور ٹاون شپ سے گاڑیاں جبکہ مزنگ شادباغ اور ساندہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے ۔