• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کے سستے بازاروں من مانی کی جاتی ہے،شہریوں کا الزام

اسلام آباد ( ایوب ناصر)وفاقی دارالحکومت کے سستے بازار وں میں سبزیوں اور فروٹس کے معیار بارے شہریوں کی شکایات ختم نہ ہو سکیں ،سٹال ہولڈرزکا رویہ بھی زیر بحث آنے لگا ، صارفین کا الزام ہے کہ کچھ سٹال ہولڈر مقررہ قیمتوں سے زائد وصول کر کے اپنے بچوں کو حرام کھلانے میں مصروف ہیں ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ کھلی مارکیٹ میں تو من مانی کی جا تی ہے اس لئے وہ سستے بازاروں کا رخ کرتےہیں مگر یہاں بھی خرابیاں پائی جاتی ہیں اور ذمہ دار خاموشی اختیار کئے بیٹھے ہیں ۔ جی سکس ،ایچ نائن اور جی نائن جمعہ بازاروں میں میٹر پولیٹن کارپوریشن کے نرخوں کے مطابق آلو82 روپے ،پیاز 115، ٹماٹر 182روپے، چائنہ لہسن 604، ادراک320مرچ سبز140روپے ، پودینا8 روپے فی گڈی مقرر تھی اسی طرح کالا کلو سیب اول درجہ 230، سیب گولڈن 170، سیب سفید120،سیب گولہ 100، انار کندھاری 338، امرو د 110، کیلا 128، کینو 225،شکری 115 ، فروٹر160، سندر خوانی انگو ر 305 ، انڈے 328روپے درجن ، مرغی زندہ 400روپے کلومقرر تھی ۔
اسلام آباد سے مزید