اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )پاکستان سنی تحریک علماء بورڈ کے زیراہتمام ملک بھر کی مساجد میں شانِ صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ منایا گیا۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے سیدنا صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں، ان کی اطاعتِ رسولؐ، حق گوئی، ایثار اور دین اسلام کے فروغ میں ان کی بے مثال کاوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ حضرت ابوبکر صدیقؓ کی زندگی پوری امت کیلئے مشعل راہ ہےپاکستان سنی تحریک راولپنڈی کے عہدیداران اور علماء نے جڑواں شہروں میں خطبات جمعہ دیتے ہوئے کہاکہ حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان میں نظام مصطفےٰ کا عملی نفاذکرنا ہوگا۔