• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم کی سالگرہ کے حوالے سےتقریب

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )علامہ اقبال کونسل کے زیر اہتمام بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ منائی گئی۔اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور اسکے بعد کونسل کے چیئرمین اور سابق آئی جی ذوالفقار چیمہ، سابق فیڈرل سیکرٹری خالد مسعود، سابق نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ، سابق سفیر افراسیاب، معروف صحافی حافظ طاہر خلیل، پروفیسر زاہد مسعود نے قائد کی شخصیت اور افکار کے بارے میں گفتگو کی اور ریٹائرڈ جنرل غلام حیدر نے قائدِاعظم کے درجات کی بلندی اور پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کرائی ۔
اسلام آباد سے مزید