اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ، سرقہ باالجبر ،راہ زنی، نقب زنی اور چوری کی 64 وارداتوں میں ایک کار ،17موٹر سائیکل ، 19 موبائل فونز، لاکھوں کےطلائی زیورات ، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء اڑا لی گئیں،تھانہ صدر بیرونی کے علاقے اڈیالہ روڈ پر اسلحہ کی نوک پر محمد شاہد سکنہ بھارہ کہو سےکار اور دو موبائل فون اور تھانہ ترنول میں موٹر سائیکل ، گیارہ موبائل فونز اور نقدی جبکہ8موبائل فونز جھپٹا مار کر چھین لئے گئے ، نقب زنی اور چوری کے 30مقدمات بھی درج کئے گئے ،وفاقی دارالحکومت میں مجموعی طور پر گیارہ مقدمات سامنے آئے جن میں چار موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ،چار موبائل اور ایک موٹر سائیکل چھین لیاگیا جبکہ تین گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ۔ تھانہ روات کے علاقے ساگری میں فیصل جاوید کے گھر سے پانچ تولے سونے کے زیورات اور 50 ہزار روپے کی نقدی ،اسی تھانے کے علاقے بحریہ فیز ایٹ سے آسیہ زینت کے گھر سے 35 لاکھ روپے مالیت کے زیورات ،تھانہ دھمیال کے علاقے اشرف کالونی میں شیخ عبدالرحمٰن کے گھر سے 15 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی ، لالہ رخ کالونی میں سعود یعقوب کے گھر سے پانچ لاکھ روپے مالیت کے انعامی بونڈز اور دیگر قیمتی سامان چوری ہو گیا ۔