• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردار یاسر الیاس کی قیادت میں وفد کا آذربائیجان سفارت خانے کا دورہ

اسلام آباد(آئی این پی ) صدر اسلام آباد ڈویلپرز ایسوسی ایشن، سردار یاسر الیاس خان کی قیادت میں اسلام آباد، راولپنڈی کے ممتاز کاروباری رہنماؤں کے وفد نے پاکستان میں آذربائیجان کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور آذربائیجان میں ہونے والے طیارے کے المناک حادثے پر سفیر سے دلی تعزیت کا اظہار کیا، جس میں متعدد جانیں گئیں۔ وفد میں چیئرمین امارت گروپ شفیق اکبر، سی ای او ٹیسلا پرائیویٹ لمیٹڈ امیر حسین،منیجنگ ڈائریکٹر خٹک سنز پرائیویٹ لمیٹڈ عمیس خٹک، اور ڈائریکٹر کراچی اسٹیل عمر حسین اور دیگر کاروباری شخصیات شامل تھیں۔
اسلام آباد سے مزید