اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پرائز بونڈز کے کاروبار سے منسلک جواں سال تاجر 45لاکھ روپے سمیت پراسرار طور پر غائب ہو گیا ، محسن اشرف تین روز قبل اپنی کلٹس کار ایل این اے 7434 میں کسی کو پینتالیس لاکھ روپے کی پیمنٹ کرنے شام پانچ بجے راجہ بازار سے نکلا آخری فوٹیج لیاقت باغ والے پیٹرول پمپ کی ملی ہے، جمعہ کی صبح اس کی گاڑی کلیام دربار کے قریب سے مل گئی ہے ، تھانہ سٹی پولیس نے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔