اسلام آبا د (خصوصی نامہ نگار )تھانہ ریس کورس کے علاقے ڈھوک چوہدریاں سے پارلر جانیوالی 18 سالہ دولہن مسماۃ ( ف) کو قاسم مارکیٹ سے پڑوسی اکاش عرف کاشی اغوا کر کے لے گیا ۔ تھانہ وارث خان کے علاقے سے سجاد حسین کی بہو مسماۃ (ج)، تھانہ صادق آباد فاروق اعظم روڈ پر محمد رفیق سکنہ مانسہر ہ کی 16 سالہ ہمشیرہ مسماۃ (س) کو اغوا کر لیا ۔تھانہ واہ کے علاقے لوسر شرفو سے رشیدہ بی بی کی بھتیجی (م) کو اغوا کر لیا گیا۔