• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کے 12 مقامات پر احتجاجی دھرنوں کا سلسلہ جاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)مذہبی جماعت کی جانب سے اپنے مطالبات کی منظوری کے شہر کے 12 مقامات پر احتجاجی دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے۔دھرنوں کے سبب متاثرہ شاہرائوں اور مقامات پر ٹریفک کی روانی معطل رہی۔ متبادل راستوں پر روانی کے باعث وہاں بدترین ٹریفک جام رہا۔منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوا،ٹریفک جام کی وجہ سے مسافروں کو ائیرپورٹ اور کراچی کینٹ پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔رات گئے شہر کے کئی مقامات پر ٹریفک جام کی صورتحال رہی ۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں ٹریفک جام کا مسئلہ حل کیا جائے ۔ٹریفک پولیس کے اعلامیہ کے مطابق کراچی شہر میں 12 مقامات پر مذہبی جماعت کی جانب سے احتجاجی دھرنے جاری ہیں۔جس کی وجہ ان مقامات پر ٹریفک کی روانی معطل ہے۔ان مقامات میں مین ایم اے جنا ح روڈ نمائش چورنگی ۔ابو الحسن اصفانی روڈ بجانب سپر ہائی وے عباس ٹاؤن کے سامنے دونوں اطراف کی سڑکیں۔فائیو سٹار چورنگی ۔یونیورسٹی روڈ میٹرو شاپنگ سینٹر سمامہ بجانب نیپا سڑک.مین شاہراہ فیصل کالا چھپرا جانب ملیر روڈ.میں نیشنل ہائی وے ملیر 15 برج چڑھائی آنے جانے والے دونوں روڈ.شمس الدین عظیمی روڈ کے ڈی اے فلیٹ کی بجانب سرجانی روڈ .انچولی شاہراہ پاکستان بجانب سہراب گوٹھ.کامران چورنگی چاروں طرف.نواب صدیق علی خان روڈ چورنگی ناظم آباد نمبر 1بجانب ناظم آباد نمبر2 .میں نیشنل ہائی وے ٹاؤن شپ دونوں اطراف کی سڑکیں اورپاور ہاؤس چورنگی ناگن سے جانب 4k فضل الہی روڈ شامل ہیں۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ دھرنوں کی وجہ سے بند شاہرائوں پر ٹریفک کو متبادل راستوں سے گذرا جارہا ہے۔مسافر حضرات سے گزارش ہے کہ تحمل کا مظاہرہ کریں احتجاجی دھرنوں کے علاقوں میں جانے سے گریز کریں اگر جانا انتہائی ضروری ہے تو زحمت و پریشانی سے بچنے و متبادل راستوں کے انتخاب کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید