کراچی(اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی میں گھر میں گیس لیکج کے باعث آگ لگنے سے میاں ،بیوی اور انکی کم عمر بیٹیجھلس کر زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق ،سرسید تھانہ کی حدود نارتھ کراچی انڈہ موڑ بدھ بازار کے قریب گھر میں ہفتہ کی صبح اچانک آگ بھڑ ک اٹھی جس کے باعث 30سالہ علی رضا ولد نسیم احمد،اسکی اہلیہ28سالہ فضاء زوجہ علی رضا اور انکی بیٹی 10سالہ مریم دختر علی رضا جھلس کر زخمی ہوگئے،حادثہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا،ایس ایچ او تھانہ سرسید فرخ ہاشمی نے بتایا ہےکہ صبح ناشتہ بناتے ہوئے گیس لیکیج کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔