کراچی(اسٹاف رپورٹر) دریائے سندھ پر چھ کینال اور تین ڈیمز بنانے کے خلاف سندھ یونائیٹڈ پارٹی کراچی ڈویژن کی جانب سے پریس کلب پر24 گھنٹوں کی بھوک ہڑتال جائے گی، جو پیر کو دو بجے دوپہر سے منگل تک جاری رہے گی بھوک ہڑتال کی قیادت صدر سندھ یونائیٹڈ پارٹی و کنوینر دریائے سندھ بچاؤ تحریک سید زین شاہ کریں گے۔