کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ مومن آباد پولیس نے منشیات فروش ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا نام مطلوب ملزمان کی فہرست/آئی آر (IR) میں بھی شامل تھا۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے ملزم غلام علی کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم سے آدھا کلو سے زائد (570 گرم) چرس اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔گرفتار ملزم کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ملزم قبل از بھی منشیات فروشی کے مقدمہ الزام نمبر 278/2024تھانہ اقبال مارکیٹ سے گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔