• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارا چنار سے اظہار یکجہتی، مجلس وحدت مسلمین کا احتجاج پانچویں روز بھی جاری رہا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین کا احتجاج پانچویں روز بھی جاری رہا،نمائش چورنگی مرکزی دھرنے میں سابق گونر سندھ عمران اسماعیل، رہنما محمود مولوی، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کے وفد ،وکلاء برادری سماجی شخصیات نے شرکت کی اور شرکاء سے اظہار یکجہتی کیا۔دھرنے سے خطاب میں مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی نے میئر کراچی کے دھرنوں کے حوالے سے تنقیدی بیان پر جواباً کہا کہ جعلی مینڈیٹ پر مئیر بننے والے مرتضیٰ وہاب اسٹبلشمنٹ کی زبان بول رہے ہیں ۔انہوں نے 80 دن سے پاراچنار کے راستوں کی بندش پر زبان نہیں کھولی۔ افسوس کی بات ہے 130 معصوم بچے راستے کی بندش کے باعث جاں بحق ہوئے ،مرتضی وہاب کو تکلیف نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ شہری دھرنوں سے زیادہ سڑکوں کی تباہ حالی سے پریشان ہیں جو مئیر کا کام ہے وہ کریں ،متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی نہ کریں۔کراچی ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ اور آمریت کے خلاف احتجاجی سیاست کا مرکز رہا ہے۔انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ مرتضی وہاب کے عوام مخالف بیانات کا نوٹس لے۔شرکاء دھرنے سے خطاب میں رہنما ایم کیو ایم شبیر قائم خانی کا کہنا تھا کہ ہم حسینی ہیں اور ظلم کے خلاف ہیں، بحیثیت جماعت گزشتہ چالیس سال سے دہشتگردی کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں، پاراچنار میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ۔انہوں نے کہا کہ پاراچنار کے راستوں کو فوری کھولا جائے۔کرم ایجنسی میں ہونے والے اس ظلم کے خلاف صوبائی اسمبلی میں موثر آواز اٹھائیں گے۔سابق گونر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھاکہ پاراچنار میں کا دہشتگردی ملک میں پہلاواقعہ نہیں، دہشتگردی کے منظم واقعات ہورہے ہیں، ملک میں موجود تمام اکائیوں کو پاراچنار کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا چاہئے۔دھرنے سےمحمود مولوی ،،ممبر رابطہ کمیٹی مسعود محمود،ایم این اے عبدالحفیظ ،ایم پی ا نجم مرزا ایم پی اے عامر صدیقی،علامہ منظر الحق تھانوی، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ نثار احمد قلندری،مولانا محمد حسن رئیسی، شبر رضا، شمس الحسن شمسی، اسحاق قرآیتی، ملک غلام عباس، حسن صغیر عابدی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید