کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ کورنگی پولیس نے مبینہ مقابلہ کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فونز برآمد کرلئے گئے،پولیس کے مطابق سیکٹر 32 اے لنک روڈانڈسٹریل ایریا کے قریب پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز کے ساتھ مقابلہ ہوا،موٹر سائیکل سوار ملزمان کو دوران چیکنگ روکنے کی کوشش کی گئی ،ملزمان نے پولیس کی جانب فائرنگ کرتے ہوئے فرار کی راہ اختیار کی ۔