• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کارڈ حاصل کرنے والی تین بنگلہ دیشی خواتین گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے )اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے مبینہ طور پر جعل سازی سے پاکستانی کارڈ حاصل کرنے والی 3 مفرور خواتین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو گلشنِ اقبال کراچی سے گرفتار کیا گیا،گرفتار ملزمان میں عائشہ ناز، حنا ناز، اور افشاں ناز شامل،گرفتار ملزمان کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے،گرفتار خواتین ملزمان سال 2022 سے مطلوب تھیں،ملزمان نے غیر ملکی ہونے کے باوجود قومی شناختی کارڈ حاصل کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید