کراچی(اسٹاف رپورٹر) موچکو چیک پوسٹ پولیس نے مبینہ بین الصوبائی منشیات اسمگلر کو لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری 1015 گرام افیون برآمد کرلی گئی۔پھلاج شمیر نامی بین الصوبائی منشیات سپلائر کو لکی چورنگی حب ریور روڈ سے گرفتار کیا گیا۔ملزم حب بلوچستان کے علاقے سے منشیات لے کر پسنجر بس کے ذریعے کراچی پہنچا تھا۔