• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ کراچی، والد کی دوسری شادی پر دل برداشتہ بیٹی کی خود کشی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نارتھ کراچی میں والد کی جانب سے دوسری شادی کرنے پر نوجوان بیٹی نے دل برداشتہ ہوکر خود کشی کرلی ،تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری تھانہ کی حدود نارتھ کراچی سیکٹر4 لال پارک مکان نمبر L/754 سے 17سالہ شبینہ دختر کاوش کی پھندا لگی لاش ملی ،لاش کی اطلا ع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پہنچ کر لاش کوپوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کیا،ایس ایچ او تھانہ خواجہ اجمیر نگری سرفراز کمانڈو نے بتایا ہےکہ متوفیہ کے والد نے دوسری شادی کرلی تھی جس پر متوفیہ شبینہ بہت ناراض تھی اور کافی پریشان تھی ،شبینہ نے اپنے والد کی جانب سے دوسری شادی کرنے پر دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید