• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں فوجی عدالتوں پر اعتراضات درست عمل نہیں، ضیاءعباس

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پاکستان میں فوجی عدالتوں پر اعتراضات درست عمل نہیں،اپوزیشن کو بغیر کسی شرائط کے مذکرات کرنا چاہئے اور پانچ سال تک نئے انتخابات کا انتظار کر کے اپنی عوامی پوزیشن کو بہتر بنانے کی کوشش کرنا چاہئے۔افغانستان کی جانب سے پاکستان میں جارحیت قابل مذمت ہے،پی ٹی آئی حکومت کے دور میں جس طرح گرفتار دہشت گردوں کو رہا کیا گیا، ان سے بات چیت کی اس کا خمیازہ ایک بار پھر پاکستانی قوم دہشت گردی کی شکل میں بھگت رہی، پی ٹی آئی کی جانب سے مارچ تک ملک میں تبدیلی کی باتیں قوم کو گمراہ کرنے اور ملک کی بہتر ہونے والی معاشی صورت حال کو ایک بار پھر ابتر کرنے کی کوشش ہے جس میں انہیں کامیابی نہیں ملے گی،انہوں نےکہاکہ موجودہ حکومت اپنی پانچ سالہ مدت میں ملک کو قرضوں کے بوجھ سے نکالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، ایک سال سے بھی کم عرصے میں ملک میں مہنگائی کا سیلاب رک گیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید