• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی، بیوروکریسی تبادلے کمشنرملاکنڈ تبدیل

پشاور ( وقائع نگار )خیبر پختونخوا حکومت نے بیورو کریسی میں اعلی پیمانے پر مزید تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کمشنر ملاکنڈ ڈویژن امجد علی خان کو تبدیل کرکے سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ٗ تعیناتی کے منتظر محمد علی شاہ کو کمشنر بنوں ڈویژن ٗسیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ عماد علی کو اسٹبلشمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت ٗکمشنر بنوں ڈویژن محمد عابد وزیر کو تبدیل کرکے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ٗکمشنر ڈی آئی خان ڈویژن سید عبد الجبا ر شاہ کو تبدیل کرکے چیئرمین صوبائی انسپکشن ٹیم خیبرپختونخوا اورتعیناتی کے منتظر نعیم اختر کو ممبر بورڈ آف ریونیو خیبرپختونخوا تعینات کردیا گیا ہے
پشاور سے مزید