• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شندور آئس سپورٹس چیلنج مقابلوں میں فائنل میچز آج کھیلےجائیں گے

پشاور(وقائع نگار)خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام شندور آئس سپورٹس چیلنج مقابلوں میں فائنل میچز آج شندور ٹاپ پر گلگت بلتستان کے ساتھ کھیلے جائینگے۔ خیبرپختونخواٹورازم اتھارٹی کے تعاون اورونٹر سپورٹس فیڈریشن، ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور چترال سکاؤٹس کے باہمی اشتراک سے ہرچین میں منعقدہ آئس ہاکی، کرلنگ اور سپیڈسکیٹنگ میں چترال لوئر اور چترال اپر سے 119 کھلاڑیوں نے حصہ لیاجن میں 46 خواتین کھلاڑی بھی شامل تھیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی تاشفین حیدر مہمان خصوصی تھے۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب خلیل، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس ٹورازم اتھارٹی عمر ارشد خان، وی سی چیئرمین ہرچین سمیت علاقہ مکین کی کثیرتعداد موجود تھیں۔ ہرچین اپرچترال میں گزشتہ روز آئس ہاکی، سپیڈ سکیٹنگ اور کرلنگ کے مرد و خواتین کے مابین متعدد میچز کھیلے گئے۔ ڈی جی ٹورازم اتھارٹی تاشفین حیدر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ شندور ٹاپ پر شندور کی منجمد جھیل پر آئس ہاکی، کرلنگ اور سپیڈ سکیٹنگ کے تاریخی مقابلوں کا انعقاد کررہے ہیں۔ چترال سے اتنی بڑی تعداد میں کھلاڑی کی شرکت خوش آئند ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ان مقابلوں کا اگلے سال مزید اچھے انداز سے انعقاد کیا جائے۔ خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی ونٹر سپورٹس فیڈریشن کے ساتھ گزشتہ تین سالوں سے نہ صرف انہیں ونٹر سپورٹس سرگرمیوں کاسامان فراہم کررہی ہے بلکہ ان کھلاڑیوں کیلئے تربیتی سیشنز اور گیمز کا بھی باقاعدگی سے انعقادکیا جا رہا ہے۔
پشاور سے مزید