• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرم کے ہسپتال اور تمام بی ایچ یوز میں وافر مقدار میں ادویات موجود ہیں، احتشام علی

پشاور (خصوصی نامہ نگار) مشیر صحت احتشام علی نے کہا ہے کہ کُرم میں ادویات کی سپلائی کے ساتھ ساتھ تمام مراکز صحت میں صحت کی سہولیات بروقت فراہم کی جارہی ہیں، اپر کرم کے ڈی ایچ کیو ہسپتال پاڑہ چنار سمیت تمام بی ایچ یوز میں ادویات کی وافر مقدار موجود ہے۔ پاڑہ چنار ڈی ایچ کیو میں اب تک تاریخ کی سب سے زیادہ او پی ڈی ریکارڈ کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاڑہ چنار ڈی ایچ کیو میں 13 دسمبر سے لیکر اب تک 16 ہزار سے زائد مریضوں کو علاج اور ادویات فراہم کی گئی ہیں۔ مریضوں میں کافی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے جو لوگ ہسپتال پہنچ نہیں سکتے انہیں او پی ڈی پرچی پر گھر ادویات پہنچائی جارہی ہیں۔ پیر کو شوگر کے مریضوں کیلئے انسولین اور دیگر ادویات روانہ کی جائیں گی، بچوں کیلئے ڈائپرز تک بھجوا چکے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ جب تک راستے کھُل نہیں جاتے ادویات کی سپلائی جاری رہے گی۔
پشاور سے مزید