• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں سرگرم تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اتحاد ٹاؤن پولیس نے مختلف علاقوں میں سرگرم تین رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت اعجاز، عبد الصمد اور باسط کے ناموں سے ہوئی۔ملزمان کے قبضے سے دو عدد غیر قانونی پستول برآمد کر لئے گئے۔ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں چھینے گئے 6 عدد موبائل فون اور ایک مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد ہوا۔ برآمدہ موٹر سائیکل تھانہ اقبال مارکیٹ کے مقدمہ 377/24 بجرم دفعہ 381A کی سرقہ شدہ ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے دو روز قبل اتحاد ٹاؤن آفریدی چوک کے پاس واقع بلاکوں کے تھلے پر واردات کرتے ہوئے چار افراد سے کیش اور موبائل فون چھینے تھے۔واردات کا مقدمہ 638/24 بجرم دفعہ 397/34 ت پ تھانہ اتحاد ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔ملزمان نے اسکے علاوہ بھی اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔