کراچی(اسٹاف رپورٹر) شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے8 ماہ قبل نوجوان منور علی کے قتل میں ملوث 2 خواتین سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں سلمیٰ، صائمہ، صفدر، صابر اور وسیم شامل ہیں ،مقتول منور علی اور وسیم خاتون سلمی ٰ کی بیٹی سمیرہ سے شادی کرنا چاہتے تھے، سلمیٰ نے منور علی کو راستے سے ہٹانے کی شرط پر وسیم کو صائمہ سے شادی کی پیشکش کی،ملزمان نے منور علی کو گلا دبا کر قتل کیا،مرکزی کردار سلمیٰ نے گرفتار کے بعد انکشافات کئے،ملزم وسیم نے منور علی کو قتل کرنے کے لئے دو لوگوں کو سپاری دی ،ملزمان نے مقتول منور علی کو چادر میں لپیٹ کر بوری بند لاش ریلوے پٹری پر پھینکی،منور علی کو 21 اپریل 2024 کو قتل کیا گیا تھا۔