کراچی(اسٹاف رپورٹر)ساکنان شہر قائد کے زیرِ اہتمام 30 ویں عالمی مشاعرے کے سلسلے میں انتظامی اجلاس معتبر ادبی و سماجی شخصیت تعبیر آغائی کی صدارت میں یونین کلب میں منعقد ہوا، اس موقع پر مشاعرے کے منتظم اعلیٰ محموداحمد خان نے 4؍جنوری کو ایکسپوسینٹر میں منعقد ہونے والے مشاعرے کے حوالے سے انتظامات پر تفصیلی رپورٹ پیش کی ۔