• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر، زیر تعمیر عمارت کے ٹینک میں زہریلی گیس سے 2 مزدور جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلستان جوہر میں زیر تعمیر عمارت کےٹینک میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث 2 مزدور جاں بحق اور انجینئر اور سائٹ انچارج سمیت 7افراد بے ہوش ہوگئے،تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 18 چوہر چورنگی کے قریب زیر تعمیر عمارت فلک ناز اپارٹمنٹ کے زیر زمین ٹینک میں شٹرنگ کا کام کرتےہوئے انجینئر شاہد ،سائٹ انچارج عبدالرحمنٰ، مزدور نارین،تعمیر حسین،حیدر علی ،عبدالخالق ،اکبر علی ،رحمت بلوچ اور محمد معید کی حالت غیر ہوگئی جنہیں بیہوشی کی حالت میں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر دو مزدور رحمت بلوچ اور محمد معید جاں بحق ہوگئے،پولیس کاکہنا ہے کہ زیر زمین ٹینک میں زہریلی گیس بھر گئی تھی جس سے مذکورہ افرادبے ہوش ہوگئے تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید