کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ نے کہا ہے کہ جماعت دہم کے سالانہ امتحانی فارم سال 2025 ، 7جنوری سے جمع کرائے جاسکتے ہیں ، یہ فارم صرف آن لائن ہی جمع کئے جائیں گے اس سلسلے میں پہلے ہی مکمل تفصیل کے ساتھ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔